خاص خبریں
رپورتاژ
انسانی امداد
امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) کی ڈائریکٹر ایڈیم ووسورنو نے کہا ہے کہ افغانستان کا بحران ناقابل حل نہیں۔ عالمی برادری اسے اکیلا نہ چھوڑے اور وہاں کے لوگوں کی مدد جاری رکھے۔
عکس نامہ
سوڈان: جنگ کا کرب چہروں پر عیاں
سوڈان میں 15 اپریل 2023 کو شروع ہونے والی جنگ لاکھوں لوگوں کے لیے ناقابلِ تصور تکالیف کا باعث بنی ہے، جنہوں نے راتوں رات خود کو بے گھر اور پناہ کی تلاش میں سرگرداں پایا، ایک ایسی غیر یقینی صورتحال جس کا کوئی حل نظر نہیں آرہا تھا۔ سوڈانی فوٹو جرنلسٹ علاء خیر نے متاثرہ لوگوں کے دکھ کو اپنے الفاظ اور کیمرے سے ہمارے لیے اس تصویر کہانی میں بیان کیا ہے۔
دیگر خبریں
امن اور سلامتی
سلامتی کونسل نے امدادی کارکنوں اور اقوام متحدہ کے اہلکاروں کو تحفظ دینے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی ہے جس میں مسلح تنازعات کے تمام فریقین سے کہا گیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔
امن اور سلامتی
عالمی عدالت انصاف نے اسرائیل کو رفح میں حملہ فوری طور پر روکنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے علاقے میں فلسطینی آبادی کے جزوی یا مکمل طور پر خاتمے کا اندیشہ ہے۔